31 دسمبر 2012 - 20:30

سید مطیع اللہ اسپیکراور ڈاکٹر فوزیہ مری بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئیں.

ابنا: کوئٹہ سے رپورٹ کے مطابق  رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر بلوچستان کا انتخاب عمل میں آیا اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی مطیع اللہ کو اسپیکرمنتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ مری نے نو منتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے حلف لیا۔اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا اور ڈاکٹر فوزیہ مری بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئیں، ڈاکٹرفوزیہ مری کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ ڈاکٹرفوزیہ مری بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکرہیں۔فوزیہ وہاب کا تعلق بی،این ،پی عوامی اور مطیع اللہ کا تعلق جمعیت علماء اسلام (ف) سے ہے۔ دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب روکنے سے متعلق اسلم بھوتانی کی درخواست نمٹادی ، اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد کے طریقہ کار کو چیلنج کر رکھا تھا۔سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے مشورے کے بعد نظر ثانی درخواست کا فیصلہ کریں گے۔

.......

/169