"The Islamic foundation Urtehagen" جس کی بنیاد ڈاکٹر علی لینستاد نے رکھا ہے اور وہ خود ہی اس کے ڈائریکٹر ہیں جہاں وہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

یہ واحد اسلامی نرسری مرکز بھی ڈاکٹر علی لینستاد کا کارنامہ ہے جس میں 280 بچے زیر تربیت ہیں اور انہیں قرآن مجید، زبان، کمپیوٹر اور سپورٹس کی تربیت دی جاتی ہے اور یہیں وہ ایک دن کے تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر علی لینستاد بچوں کے لئے شیعہ پرائمری اسکول بنانے سے بھی غافل نہيں رہے۔ اس اسکول میں 500 بچوں کو تعلیم دینے کی گنجائش ہے۔ یہاں انہیں سرکاری نصاب کے ساتھ قرآن اور دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور انہیں خالص اسلامی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

اورتے ہیگن ہائی اسکول بھی مہاجر اور محروم خواتین اور لڑکیوں کے لئے تعمیر کرنا ڈاکٹر علی لینستاد کا ہی کام ہوسکتا تھا۔

"چلڈرن فارم" کی تأسیس بھی ڈاکٹر علی لینستاد کے اسلامی فاؤنڈیشن کے تخلیقی کارناموں میں سے ایک ہے۔

اس چلڈرن فارم میں گھوڑے، بھیڑ بکریاں، لاطینی امریکی اونٹ "لاما" وغیرہ کو پالا جاتا ہے اور ڈاکٹر  ڈاکٹر علی لینستاد  بچوں کو سکھاتے ہیں کہ وہ مناظر قدرت کے ساتھ کیسا سلکو کریں۔

اس چلڈرن فارم کی تاسیس سے  ڈاکٹر علی لینستاد کا ایک مقصد یہ ہے کہ بچوں کو شہر کے تھکا دینے والے ماحول سے دور ایک پرسکون ماحول فراہم کیا جائے جہاں کسی قسم کا ذہنی دباؤ نہ ہو۔

 ڈاکٹر علی لینستاد کے اسکولوں میں مختلف نسلوں اور ملکوں کے بچے ایک ساتھ ہنسی خوشی پڑھتے لکھتے ہیں اور پروان چڑھتے ہیں۔

 ڈاکٹر تروند علی لینستاد بچوں، اور نوجوانوں کے لئے کام کرنے سے اپنے مقاصد کے بارے میں کہتے ہیں: "ہمارا مقصد یہ ہے کہ بچے اور نوجوان ایک سیکولر عیسائی ماحول میں اپنے اسلامی تشخص کا تحفظ کریں؛ لیکن ہمارے اسکول کے دروازے غیرمسلم بچوں کے لئے بھی کھلے ہیں اور وہ بھی یہاں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ہم اسلام اور دین خدا کے فروغ کے لئے کام کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خداوند متعال ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے۔ میرے دادا نے ناروے کو عیسائی بنانے کی کوشش کی تھی لیکن میں سوچتا ہوں کہ میرا مقصد زیادہ بڑا اور زيادہ خالص ہے کیونکہ تبلیغ اسلام کے سلسلے میں کام کررہا ہوں۔ ان شاء اللہ خداوند متعال اس اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے میں ہماری مدد فرمائے"۔

اوسلو کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر مذہبی پروگرام پروڈیوس کرکے نشر کرتے رہے ہیں اور اوسلو ٹیلی ویژن کا واحد اسلامی پروگرام ڈاکٹر علی نشر کررہے ہیں۔

ڈاکٹر تروند علی لینستاد سماجی خدمات بھی بکثرت انجام دیتے ہیں۔

لبنان اور اردن میں فلسطینی مہاجر کیمپوں میں قابل قدر خدمات کے علاوہ انھوں نے فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی حمایت میں متعدد مظاہرے اور دیگر پروگرام کئے ہیں اور کررہے ہیں۔