28 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبہ سندھ میں وزیر ریسکیو حلیم عادل شیخ نے کہا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت حکومت پاکستان کی سیاست کا حصہ ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں وزیر ریسکیو حلیم عادل شیخ نے صوبہ قزوین کے گورنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمشیہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دو سال قابل پاکستان میں آنے والے سیلاب میں ایران نے ہر قسم کی مدد کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا ہمیشہ ایران حامی رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت حکومت پاکستان کی سیاسیت کا حصہ ہے اور پاکستانی عوام کی اکثریت بھی اس کی حامی ہے۔

.......

/169