28 دسمبر 2012 - 20:30

بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ بشیر احمد کے قاتل وہی ہیں جو مذہب کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے اسکی اپنی من مانی تشریح کرتے ہیں اور جن کے ہاتھوں ہزاروں افراد کے خون سے رنگین ہیں۔

ابنا: تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے بشیر احمد بلور کے قتل پر انکے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشیر احمد کے قاتل وہی ہیں جو مذہب کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے اسکی اپنی من مانی تشریح کرتے ہیں۔ جنکے ہاتھ ہزاروں افراد کے خون سے رنگین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بشیر احمد بلور کے قتل سے اے این پی بلکہ کسی بھی پختون کا حوصلہ پست نہیں ہوگا بلکہ اس سے لوگوں کے حوصلے مزید بڑھیں گے۔ علامہ عابد حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ بشیر احمد بلور ایک نڈر اور جرات مند انسان تھے، انکے قتل سے پختون قوم ایک اہم سیاسی لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے اے این پی خصوصاً غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

.......

/169