28 دسمبر 2012 - 20:30

سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ شام کے بحران کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی چھے نکاتی تجویز ہی واحد راہ حل ہے۔

ابنا: عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ آقامرتضی پویا نے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے  ایران کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی چھے نکاتی تجویز شام کے بحران کو حل کرنے کی واحد راہ حل ہے۔ آقامرتضی پویا نے ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی کی اس بات کا خیرمقدم کیا کہ ایران شام میں امن قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے مثبت انداز میں ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ پاکستان کے اس سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور ترکی بھی شام میں بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے عالمی اداروں منجملہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ شام کے مسئلے کو حل کرنے اور دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کو روکنے کی کوشش کریں۔......./110