25 دسمبر 2012 - 20:30

کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کےسلسلے میں نامعلوم مسلح افراد نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگ زیب فاروقی کو نشانہ بنایا ۔

ابنا: کراچی کے گلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور ذاتی محافظ اور3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔  واقعے کے بعد گلشن اقبال کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ٹریفک بھی جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ طالبان کی حامی تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سینکڑوں پاکستانی شہری جن میں شیعہ اور سنی مکاتیب فکر کے افراد شامل ہیں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

.......

/169