24 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت منایا جارہا ہے ۔

ابنا: پاکستانی میڈیا کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سو سینتیس واں یوم پیدائش کے موقع پر آج نمازفجر کے بعد مزار قائد کے احاطے میں قرآن خوانی کی گئی ، مزار پر گارڈز کی تبدیلی ہوئی اورکاکول اکیڈمی کے  کیڈٹ نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ پی پی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری، گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ سندھ کابینہ کے اراکین بھی مزار پرحاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈی جی رینجرز نے بھی مزار پر حاضری دی۔پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے 1940ء کی قراردادِ پاکستان (قرار دادِ لاہور) کی روشنی میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست بنام پاکستان بنانے کے لئے مصروفِ عمل ہوگئے۔1946ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کی بیشتر نشستوں میں کامیابی حاصل کی اور جناح نے پاکستان کے قیام کے لئے براہ راست جدوجہد کی مہم کا آغاز کردیا۔

.....

/169