22 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں مغربی ممالک کی مداخلت اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کے باعث شام میں جاری بحران ،خطے کے دوسرے ممالک پر اثر انداز ہورہا ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے جو ایک صحافتی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں کل شام ترکی کے ارزروم شہر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر شام میں مغربی ممالک کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت جاری رہی تو نہ صرف اس ملک میں جاری جھڑپوں میں مزید شدت آئے گـی بلکہ بحران کا دائرہ دوسرے ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے ۔ انہوں نے شام کے حوالے سے ترکی اور نیٹو کی پالیسی کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خیال میں مشرق وسطی کی نازک صورتحال کے پیش نظر، علاقائی مسائل میں امریکی اور مغربی مداخلت کی روک تھام کی خاطر بنیادی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جناب رامین مہمانپرست نے ترکی اور شام کی سرحدوں پر پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب کے حوالے سے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ترکی کا یہ اقدام تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایرانی عہدیدار کی جانب سےاس طرح کا بیان نہیں دیا گیاہے۔

.....

/169