20 دسمبر 2012 - 20:30

صحافیوں کی عالمی تنظیم نے بحرین میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی رپورٹ دی ہے۔

ابنا: جرنسلٹ سانز فرنٹیرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ آل خلیفہ کی فوجی اور پولیس نے گذشتہ برس سترہ صحافیوں کو گرفتار کرکے تفتیش کی ہے اور چھتیس مرتبہ صحافیوں پر حملے کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دوہزار بارہ دنیا میں صحافیوں کے لئے سب سے زیادہ خونی سال رہا ہے کیونکہ اس سال اٹھاسی صحافی مارے گئے ہیں۔  جرنسلٹ سانز فرنٹیرز کے سربراہ کرسٹوفر دولوار نے کہا ہےکہ صحافیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا نہ دیا جانا صحافیوں کےخلاف جرائم میں شدت آنے کا بنیادی سبب ہے۔ واضح رہے بحرین کے عوام اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110