19 دسمبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر دشمن ہمارے بنیادی ڈھانچے پر وار کرے گا تو ہم بھی اسی سطح پر یا اس سے بھی زیادہ اونچی سطح پر دشمن کے حیاتی مفادات پر وار کریں گے؛ امر مسلّم ہے کہ دشمن نےانٹیلیجنس کے معرکوں میں بارہا ایران کی صلاحیتوں کو آزما لیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اگر دشمن ہمارے بنیادی ڈھانچے وار کرے تو ہم اس کو اسی سطح کا یا پھر اس سے اونچی سطح پر اس کے بنیادی مفادات پر وار کریں گے۔
انھوں نے کہا:  دشمن نے دشمن نےانٹیلیجنس کے معرکوں میں بارہا ایران کی صلاحیتوں کو آزما لیا ہے۔ 
جنرل سلامی نے خلیج فارس کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس ایک حساس علاقہ ہے اور امریکہ و سعودی عرب جانتے ہیں  کہ اگر اس حساس علاقے میں کوئی واقعہ رونما ہوا تو اس سے اسٹراٹیجک طاقتوں کی صلاحیتوں میں کمی واقع ہوجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ شام میں سعودی عرب کی مداخلت کی بڑی وجہ یہ ہے کہ  سعودی عرب سلفیوں کو شام میں منتقل کرنا چاہتا ہے تاکہ شامی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرے اور خود سلفیوں کے شر سے محفوظ رہے۔
انھوں نے کہا کہ آگر دشمن ہمارے مفادات کو کوئي گزند پہنچائے گا تو ہم  بھی اس سے کہیں اونچی سطح پر اس پر وار کریں گے اور اس کے بنیادی مفادات کو نیست و نابود کریں گے۔
انھوں نے کہا: دشمن ہماری قوت اور ہمارے جواب کی شدت سے آگاہ ہے۔
بشکریہ از مہر خبررساں ایجنسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110