17 دسمبر 2012 - 20:30

مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کا رویہ دھوکے اور فریب پر مبنی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں قانون سازی کے عمل میں تحقیق کے کردار کے موضوع پر ہونے والی پہلی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے بارے میں مغرب خاص طور پر امریکہ کے رویے کے بارے میں کہا کہ مغرب کا موقف زیادہ تر منفی ہے وہ ذرائع سے کہتے ہیں کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ان کا رویہ مکارانہ ہوتا ہے۔انھوں نے کہا: امریکہ کی طرف سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش پر مبنی اطلاعات درست نہیں ہیں اور امریکہ نے کوئی پیکج بھی نہيں دیا ہے؛ ہم نے ماسکو مذاکرات میں ایک مذاکراتی پیکج دیا تھا لیکن اب وہ دعوی کررہے ہیں کہ پیکج بھی انھوں نے دیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ توہمات میں مبتلا ہیں۔انھوں نے چند روز قبل ایک چینی نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض عالمی طاقتیں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام میں رکاوٹیں ڈال کر 1 + 5 گروپ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کے درپے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110