14 دسمبر 2012 - 20:30

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کالعدم تکفیری ٹولوں کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے سے ایک اور شیعہ نوجوان درجۂ شہادت پر فائز ہوئے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ  کے مطابق 13 دسمبر بروز  جمعرات کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دہشت گردوں نے رینجرز کی موجودگی میں ایک شیعہ نوجوان شیراز عباس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ شیعہ نوجوان شیراز عباس ولد شبیہ الحسن کی عمر 35سال ہے جنہیں کراچی کے علاقے سینٹرل میں لیاقت آباد 10نمبر پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے  شہید کردیا ہے۔عینی شاہدین نے  بتایا ہے کہ شہید شیراز عباس کو کالعدم دہشت گرد تکفیری ٹولوں کے دہشت گردوں نے لیاقت آباد میں رینجرز چوکی کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ موقع پر موجود رینجرز اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے  کہ شہید شیراز عباس کو سر اور سینے میں 9 گولیاں لگی ہیں۔شہید شیراز عباس نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو معصوم بچے چھوڑے ہیں۔شہید شیراز عباس کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے رہائشی تھے اور علاقے میں عزاداری کے اجتماعات میں فعال کردار ادا کیا کرتے تھے۔واضح رہے کہ شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے لیکن سیکورٹی ادارے  بالکل خاموش تماشائی بن کر موت کا کھیل دیکھ رہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110