10 دسمبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست کے جنگي طیاروں نے گزشتہ شب غزہ پٹی کی فضائي حدود میں پرواز کرکے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔صہیونی ریاست کے جنگي طیاروں کی پرواز سے علاقے کے لوگوں میں وحشت پھیل گئي۔واضح ر ہے کہ صہیونی ریاست کی فوج نے غزہ پٹی پر چودہ نومبر کو اپنے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا تھا لیکن فلسطینیوں کی استقامت کی وجہ سے وہ آٹھ دن کے بعد ہی جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئي تھی۔جنگ بندی معاہدے کے بعد صہیونی ریاست اب تک متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے حملوں کے نتیجے میں 191 فلسطینی شہید اور1500 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔/110