ابنا: اسنا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ شامی حکومت کا باغیوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کا کوئي ارادہ اور منصوبہ نہیں ہے بلکہ سب سے بڑا خطرہ کیمیاوی ہتھیاروں تک باغیوں کی دست رسی کی صورت میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جو معلومات ہم نے امریکی اور یورپی حکام کو فراہم کی ہیں ان معلومات کے مطابق حکومت شام ہرگز کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ اس مسئلے کی سنگينی سے وہ بخوبی آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک لیبیا کی کہانی شام میں دہرائے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر عالمی برادری کی ترجیح شامی عوام کی حمایت ہو تو اس کو شامی عوام کی سیکورٹی کی حمایت کرنی چاہئے لیکن بعض ممالک بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں اور شامی عوام کی سیکورٹی کی ان کو کوئي فکر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110