ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ انعام دوسری عالمی جنگ کے بعد براعظم یورپ کو متحد کرنے میں یورپی یونین کے کردار کی وجہ سے دیا گیا ہے ، جبکہ اس وقت یورپی یونین اپنی تاریخ کے بدترین اقتصادی بحران سے دوچار ہے یورپی یونین کوآج امن کا نوبل انعام دیئے جانے کی تقریب میں یورپ کے 20 ملکوں کے سربراہان منجملہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور جرمنی کی چانسلر انگلا مرکل نے شرکت کی امن کے نوبل انعام کی کمیٹی کے سربراہ ٹوربیورن ژگلنڈ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اپنے اقتصادی بحران کے باوجود معیشت کی ترقی و پیشرفت کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ اس سے قبل دنیا کی 50 سے زیادہ تنظیموں نے بڑی بڑی ریلیاں نکال کر یورپی یونین کو امن کا نوبل انعام دیئے جانے پر احتجاج کیا تھا ، اور خود ناروے میں بھی دسیوں ہزار افراد نے جن میں انسانیحقوق اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے،یورپی یونین کو امن کا نوبل انعام دئیے جانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110
9 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 371249
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں باقاعدہ طور پر اقتصادی بحران میں گھری ہوئی یورپی یونین کو امن کا نوبل انعام دے دیا گیا ہے۔