ابنا: فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے "المہرجان اسکوائر" پہنچنے پر ان تقریبات کا آغاز ہوا۔ان تقریبات میں پانچ لاکھ فلسیطینی اور مختلف ممالک کے تین ہزار کے قریب مہمان شریک ہیں۔حماس تحریک کا قیام صہیونیوں کے چنگل سے تمام مقبوضہ سرزمینوں کو آزاد کرانے کی غرض سے صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوری 1988 کے اوائل میں عمل میں آيا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
7 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 370728
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمت تحریک حماس کی پچیسویں سالگرہ کی تقریبات غزہ پٹی کے مرکز میں آج شروع ہوگئيں۔