ابنا: انہوں نے کہا کہ تمام مخالفین کے ساتھ تعاون کی واحد راہ گفتگو ہے لیکن جو چیز رونما ہوئی ہے وہ مخالفین کا نقطۂ نظر نہیں ہے بلکہ فساد، استبداد اور ارتکاب جرم ہے۔محمد بدیع نے کہا کہ اب تک مصر کے مختلف علاقوں میں اخوان المسلمین کے اٹھائيس دفاتر کو نذر آتش کیا گيا ہے اور ہم اس سلسلے میں عدالتی تحقیقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مصر میں جس چیز کا مشاہدہ ہورہا ہے وہ اس ملک کی حقیقی تصویر ہر گز نہیں ہے۔اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ واقعات میں ان کی جماعت کے کم سے کم سات اراکین مارے گئے ہیں۔
........
/110
7 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 370723
عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مصر کی جماعت اخوان المسلمین کے ایک راہنما محمد بدیع نے قاہرہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مسائل و مشکلات کے حل کے لئے گفتگو کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔