ابنا: امریکہ کے سفیر رچرڈ جی اولسن نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور وزیراعظم نے میر علی میں ڈرون حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایسے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ منفی نتائج کے حامل ہیں، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے متبادل ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کی اس تشویش سے امریکی حکام کو آگاہ کر دیں گے۔ وزیراعظم نے رچرڈ اولسن کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کے دور تعیناتی میں پاکستان امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءکے بعد سے معاملات میں کافی بہتری آئی ہے جبکہ اس وقت میڈیا میں اطلاعات گردش کرتی تھیں کہ دہشت گرد اسلام آبادکے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حکومت نے عوام‘ بین الاقوامی برادری‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلا ہے اور ان کو ختم بھی کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہم ان لوگوں سے لڑ رہے ہیں جو مساجد‘ سکولوں‘ کنٹونمنٹس کیس بے گناہ سویلین اور بچوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ابھی بہت کچھ کرنا ہے تاہم دہشت گردوں کو ختم کر دیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ رابطوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستانی عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کا معترف ہے۔ بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے کردار کا اس حد تک اعتراف نہیں کیا جتنا کرنا چاہئے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
لنکس:
امریکی ڈرون شکار کرکے ایران نے ایک بار پھر امریکی عظمت کو خاک میں ملادیا / امریکی اعتراف
ایران نے ایک اور امریکی جاسوسی ڈرون شکار کرلیا / بمع دلچسپ لنکس