ابنا: سعید جلیلی نے آج تہران میں شام کے وزیر زراعت صبحی احمد العبداللہ سے ہونے والی ملاقات میں مزید کہا کہ شام کے اقتصادی ڈھانچوں کی تباہی سے شام کے دشمنوں کا مقصد، استقامت کی حمایت پر نظر ثانی کرنے کیلۓ شامی عوام پر دباؤ ڈالناہے ۔ انھوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کےحمایت یافتہ دھشتگردوں اور سیاسی روش سے اصلاحات کے خواہاں شامی عوام کے درمیان فرق ہے اور سب کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے۔
شام کے وزیر زراعت صبحی احمد العبداللہ نے بھی اس ملاقات میں اپنے ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اور حکومت کو مزاحمت محاذ کی حمایت سے منحرف کرنے پر مبنی دشمنوں کی کوششوں کے باوجود شام اس مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گذر جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110