4 دسمبر 2012 - 20:30

سعودی عرب کے مرکزی صوبے قصیم میں آل سعود کی کال کوٹھڑیوں میں قید عورتوں اور بچوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پرامن احتجاجی مظاہرین نے آل سعود کی جیلوں میں قید عورتوں اور بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ سال آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے اس وقت ان عورتوں اور بچوں کو گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے عزیزواقارب کی آل سعود کی جیلوں سے رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔اتوار کے روز بھی سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے شیعہ عالم دین شیخ توفیق العامر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ یہ ایسے میں ہے کہ انسانی حقوق سے وابستہ تنظیموں کے عہدیداروں نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت آل سعود کی جیلوں میں تیس ہزارسے زیادہ سیاسی قیدی موجود ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110