30 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اقوام متحدہ میں فلسطین کو غیر رکن مبصر کا درجہ ملنے کو مثبت قدم اور ملت فلسطین کے مفاد میں قراردیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق رامین مہمان پرست نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ کامیابی ملت فلسطین کے حقوق کے حصول، خاص طور سے، مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے جنگي جرائم کے بارے میں قانونی اقدام کا مناسب موقع ثابت ہوسکتی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ  ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ فلسطین کو جلد از جلد ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت مل جائے گي۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کی رات فلسطین کو غیر رکن مبصر کا درجہ دئيے جانے پر مبنی قرارداد پاس کر لی گئي تھی۔ ایک سو اڑتیس ممالک نے اس قرارداد کے حق میں جبکہ امریکہ اور اسرائيل سمیت نو ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور برطانیہ سمیت اکتالیس ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/110