30 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب جناب محمد خزاعی نے کہا ہے کہ امریکہ، صہیونی ریاست کے تنہا ہوجانے خوف سے "ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی" کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کررہا ہے۔

ابنا: جناب محمد خزاعی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ ایک ایسی غاصب ریاست کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرنا، جو ریاستی دہشتگردی اور دوسرے ممالک کے خلاف جارحیت جیسے جرائم میں ملوث ہے، خطے اور دنیا بھر کے امن کےلئے بڑا تباہ کن ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے اسٹیٹس میں بہتری لائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف واضح ہے کہ صہیونی ریاست دنیا میں کس حد تک تنہا ہوچکی ہےاور یہ، صہیونی ریاست کے حامیوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ اس ریاست کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیں۔واضح رہے کہ "ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی" کانفرنس دسمبر 2012 کو ہیلسنکی میں منعقد ہونا تھی جو امریکی مخالفت کے باعث ملتوی ہوگئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110