اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ صوبے القطیف کے ہزاروں عزاداران امام حسین (ع) نے عاشورا کے مراسمات میں شرکت کی اور سڑکوں پر لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے سنائی دیئے۔ الشرقیہ کے عوام نے حسینی مشن کے پابند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔عینی شاہدین کے مطابق الشرقیہ کے عوام نے امسال عاشورا نہایت بےمثال انداز سے منایا اور ان مراسمات میں نئی روح پھونک دی اور لییک یا حسین اور ہیہات منّا الذلۃ جیسے نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ان مراسمات کے شرکاء نے عوام کے ساتھ آل سعود کی مطلق العنان حکومت کے تشدد آمیز طرز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔





۔۔۔۔۔۔۔۔
/110