اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں کے آٹھویں روز شہداء کی تعداد 160 اور زخمیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے باوجود بین الاقوامی اور عربی حلقوں کی شرمناک خاموشی جاری رہی اور عرب ممالک نے اسرائیل کو بچانے کے لئے حماس اور جہاد اسلامی پر اپنا دباؤ جاری رکھا کہ وہ اسرائیلی شرطوں کو مانتے ہوئے جنگ بندی کے مفاہمت نامے پر دستخط کریں۔
غزہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔








