20 نومبر 2012 - 20:30

رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات مقدس ہمارے لیے اسوہ حسنہ ہے / یہ بات بالکل مسلم ہے کہ اسلام کے بارے میں دشمن کی توہین آمیز سرگرمیاں، اسلامی بیداری اور حق و حقیقت کی مسلسل نشر واشاعت کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے ثقافتی امور کے انچارج حجت الاسلام والمسلین جناب ڈاکٹر نجف لک زایی نے پیغمر اکرم(ص) کی شان میں کی گئی توہین کے سلسلے میں مذمتی بیان صادر کیا جس کا متن کچھ یوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

فساد کی جڑ ، حقیقی دہشت گرد اور روایتی جرائم پیشہ امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر نفرت آمیز اور انتہائی گھٹیا  قدم اٹھایا گیا ہے جس سے تمام ادیان کے پیروکاروں کو بالعموم اور مسلمانان عالم کے  دل کو ٹھیس پہنچی ہے حضرت ولی عصر(عج)، مقام معظم رہبری مدظلہ العالی، مراجع تقلید اور کائنات کے تمام غیرت مند انسانوں کو اس دلخراش سانحے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اس وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور  ان سب لوگوں سے جو اپنے آپ کو انسان سمجھتے ہیں میری توقع اور خواہش ہے کہ وہ اس مسئلہ میں مسسلمانان عالم کے شانہ بشانہ ہو کر اس گھٹیا حرکت کی مذمت کریں۔ یہ بات بالکل مسلم ہے کہ اسلام کے بارے میں دشمن کی توہین آمیز سرگرمیاں  اسلامی بیداری اور حق و حقیقت کی مسلسل نشر واشاعت کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ہیں یہ صرف آج کی بات نہیں صدر اسلام میں بھی دشمنان اسلام جب  تمام  میدانوں  میں رسول گرامی اسلام  (ص) کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئے  تو انہوں نے آنحضرت  (ص) کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا نتیجہ برعکس ثابت ہوا اور اللہ نےآپ (ص) کی عزت و تکریم میں اور زیادہ اضافہ فرمایا آج بھی ایسا ہی ہو گا چونکہ پروردگار عالم کا وعدہ ہے يُريدونَ لِيُطفِئوا نورَاللهِ بِاَفواهِهِم واللهُ مُتِمُّ نورِه وَلوكَرِهَ الكافِروندشمنان اسلام کو ہمیشہ کے لیے یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ ہم رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات مقدس کو ا پنے لیے ابدی اسوہ حسنہ سمجھتے ہیں اور اب ہم آنحضرت (ص) کی  گرانقدر شخصیت  اور خصوصا شیطان اور طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں موجود سیرت کو دنیا کے آخری کونے تک پہنچائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110