اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے " الرویس " نامی مقام پر اپنے خطاب کے دوران کہا: کہ اسلامی مزآحمت تحریک غاصب صہیونیوں کو اپنی شجاعت، استقامت اور وفاداری کا جلوہ دکھارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر اسلامی مزآحمت تحریک دشمن کے مقابلے میں سستی اور کاہلی دکھاتی تو عوام کے سامنے انہیں شرمندہ ہونا پڑتا اور یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ مقابلہ کیے بغیر دشمن ہمیں جینے نہیں دے گا کیونکہ اسرائیل ہمیشہ ا پنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے خیال میں ر ہتا ہےانہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ دشمن بزعم خود یہ سمجھ رہا تھا کہ دو تین دن کی بمباری کے بعد اسلامی مقاومت ہمارے سامنے سر تسلیم خم کر دے گی اسی لیے گذشتہ دنوں صہیونی حکام متکبرانہ لہجے میں تقریریں کر رہے تھے لیکن اسلامی مزآحمت تحریک فلسطین نے تل ابیب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں پر میزائل حملو کے ذریعے دشمن کو اپنی استقامت، وفا ، طاقت اور شجاعت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ دنیا کے آزادی پسند لوگوں کو فلسطین کا ساتھ دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110