17 نومبر 2012 - 20:30

ہندوستان کی ریاست آندھراپردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں چارمینار مسجد کے قریب میں واقع مندر کی توسیع پرشروع ہونیوالی فرقہ وارانہ کشیدگی نے شدت اختیار کی ہے ۔

ابنا: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس مندر کی توسیع کے خلاف کل مسلمانوں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپوں کی بھی اطلاع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مشتعل احتجاجیوں کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا – اس موقع پر حیدرآباد کی پولیس نے 40سے زائد مظاھرین کوگرفتار کر لیا جس کی سیاسی جماعت مجلس اتحاد مسلمین نے شدید مزمت کی جبکہ علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ کے باوجود حالات انتہائی کشیدہ ھیں تاھم پولیس نے حالات پر قابو پانے کا دعوی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

/110