17 نومبر 2012 - 20:30

پارلیمان کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا: علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے شام میں مزاحمتی محاذ کی حمایت نہ کئے جانے سے صہیونی ریاست کو غزہ پر حملہ کرنے کی شہہ ملی ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے شام میں مزاحمتی محاذ کی حمایت نہ کئے جانے سے صہیونی ریاست کو غزہ پر حملہ کرنے کی شہہ ملی ہے ۔ انھوں نے آج غیر ملکی نشریات کے ایک نامہ نگار سے گفتگو میں مزید کہا کہ علاقے کے بعض ممالک،صہیونی ریاست کے مقابلے میں مزاحمت کے ایک اہم ترین ملک، شام کی حکومت کی حمایت کرنے کے بجائے مشرق وسطی کے مسئلے میں یورپ و امریکہ کے جھانسے میں آگئے ہیں جس سے غزہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کیلئے غاصب صہیونی ریاست کو اور زیادہ شہہ ملی ہے۔ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے غزہ کے نہتھے عوام پر صہیونی مجرموں کی وحشیانہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھہ کہا کہ اس جارحیت کا جواب، فلسطین کی استقامت ہے جو اس غاصب ریاست کو اچھا مزہ چکھائے گی اور یہ کہ کامیابی، استقامت کو ہی حاصل ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔

/110