ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے فارس کے گورنر حسین صادق عابدین آج پشاور پہنچے جہاں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے اعلی حکام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔پشاور ہوائي اڈے پر حسین صادق عابدین نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات علاقے کے ممالک کے مابین تعاون کے لئے نمونۂ عمل بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور فروغ پذیر ہیں اور یہ تعلقات علاقے کے ممالک کے درمیان تعاون کے لئے نمونۂ عمل بن سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کی حکومت اور عوام بہت مخلصانہ اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں اور ایران اور پاکستان کے صوبوں کے درمیان تعاون، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں فروغ اور استحکام کا سبب بنے گا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بھی حسین صادق عابدین کے دورۂ پشاور کو دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور استحکام کا باعث بتایا۔
وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی اور فارس کے گورنرجنرل حسین صادق عابدین نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں صوبے تعلیم، صحت، زراعت وحیوانات، بجلی کی پیداوار، معدنیات، صنعت، تجارت، آبپاشی، پانی، اطلاعات اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی نے اپنے خطاب میں دونوں صوبوں کے باہمی تعاون کو ترقی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے چیلنچ کا سامنا ہے تاہم اس کا مل کر مقابلہ کیاجائیگا۔
..........
/110