اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق مختلف مسائل میں باہمی مشورے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران آنے والے لبنان کی اسلامی مزاحمت تحریک کی کے اعلٰی عہدے داران نے قم المقدسہ میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور اور اہل البیت(علیہم السلام) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس اثناء میں انہیں بتایا گیا کہ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی دنیا کی مشہور 19 زبانوں میں عالم اسلام کے اہم خبریں شائع کرنے میں مصروف ہے جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیںعربی ، فارسی، اردو ، انگریزی، ہندی، مالایو، سواحلی، ترکی، استانبولی، فرانسیسی، وغیرہ۔ابنا کے ایک مسئول محمد منش نے اس نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ نیوزنیٹ ورک مسلمانان عالم کی بالعموم اور شیعیان حیدر کرار کی بالخصوص ہر قسم کی فکری، ثقافتی اور اجتماعی حمایت کے لیے تاسیس کیا گیا ہے۔ لبنانی تنظیم "توحید اسلامی" کے سربراہ شیخ بلال شعبان نے اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ اس ایجنسی میں پیش کی جانے والی خبروں کا معیار بہت بلند ہے۔اس دورہ کے اختتام پر عربی زبان کی کتب کے سافٹ وئیرز علماء اہل سنت کوتحفے کے طور پر دیے گیے۔۔۔۔۔۔۔
/110