اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری نے جدید تالیفات و تحقیقات کی اہمیت و ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کی ترویج اور و ہابیت کی طرف سے پیدا کیے جانے والے شبہات کے جوا ب میں تالیف کی جانے والی تین کتابوں کے عنقریب منظر عام پر آنے کا اعلان کیا ہے۔حجتالاسلام عباس جعفري نے" اهل البیت علیهم السلام من کتاب اعیان الشیعة" نامی کتاب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مجموعہ بہت اہم کتاب ہے جو پانچ جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں معصومین (علیہم السلام) کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ سید محسن امین عاملی کی تالیف "اعیان الشیعہ" تیرہویں صدی ہجری کے علماء اور بزرگان شیعہ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے اور اس کتاب میں علماء و بزرگان شیعہ کی سوانح حیات کے ساتھ ساتھ اسلامی حکومتوں اور شیعہ عقائد کی وضاحت بھی بیان کی گئی ہے؛ ان موضوعات پر پہلے بھی کئی کتابیں شائع ہو چکی تھیں لیکن اب پہلی بار معصومین (علیہم السلام) سے متعلقہ فصل میں خصوصی تحقیق پیش کی گئی ہے۔عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری نے دوسرے نمبر پر کتاب "سیرتنا و سنّتنا؛ سیرةنبیّنا و سنّته" کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب صاحب الغدیر مرحوم علام امینی (رحمۃاللہ علیہ) کی تالیفات میں سے ہے اور جدید تحقیق کےساتھ پہلی دفعہ شائع ہو رہی ہے یہ کتاب خاک شفا کی اہمیت، ائمہ معصومین(علیہم السلام) کی نظر میں عزادا ری اور وہابیوں کی طرف سے شیعوں پر کئے گئے اعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔حجت الاسلام والمسلمین عباس جعفری نے آخر پر کتاب "امام بخاری اور اس کا مقام" کا تعار ف کرواتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کو فارسی زبان میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب ایک تاجیکستانی طالب علم الیاس قاسم اف کی محنت کا ثمرہ ہے جو اہل سنت کے امامِ حدیث اور صحیح بخاری کے مصنف کے بارے میں لکھی گئی ہے؛ اور ظاہر ہے کہ صحیح بخاری کا شمار اہل سنت کے اصلی منابع میں ہوتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جناب قاسم اف نے اپنی کتاب میں امام بخاری کی شخصیت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت اور نظریات کا تنقیدی جائزہ بھی پیش کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بالا کتب جلد ہی عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے توسط سے عربی اور فارسی زبان میں شائع ہورہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔/110
15 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 365331
علوم آل محمد (علیہم السلام) کی ترویج اور شبھات وہابیت کی رد میں عربی اور فارسی زبان میں لکھی جانے والی مزید تین کتب عنقریب عالمی اہل بیت (علیہم السلام) اسمبلی کے توسط سے منظر عام پر آ رہی ہیں۔