9 نومبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق آج کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 مومنین شہید ہوگئے جنہیں بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابنا: کالعدم لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے منان چوک پر ایک ٹیکسی کو نشانہ بنایا۔ ٹیکسی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 مومنین کرار اور نامعلوم شہید ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مومنین علی گل اور مرزاحسین زخمی ہوگئے۔دوسری طرف کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ڈبل روڈ پر ایک شیعہ مومن موسی عُرف فوجی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔واضع رہے کہ گزشتہ 6 دنوں میں کوئٹہ شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 9 مومنین شہید ہوچکے ہیں۔ حکومتی اور سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہے۔...../169