ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام کلب جواد نے ہندوستانی معاشرے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی تفرقہ انگیزی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔نئی دھلی سے ھمارے نمايندے کی رپورٹ کے مطابق
ابنا: ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنؤ کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست ہندوستانی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے درپے ہیں اور یہ امر اتحاد اسلامی کے لئے سنگين خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سربراہی میں عالمی سامراج مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعہ ہندوستان میں اسلامی اتحاد کو توڑنا چاہتا ہے۔مولانا کلب جواد نے کہا کہ گروہوں اور فرقوں میں مسلمانوں کی تقسیم/ اسلام کی کمزوری ، فرقہ واریت اور اسلامی فرقوں کے درمیان لڑائی کا باعث ہے اور اس سے امریکہ اور اسرائيل خوش ہوتے ہیں.