ابنا: صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے يقين دلايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اخري دم تک لبنانيوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔لبنان کے صدر ميشل سليمان نے بھي اس ملاقات ميں ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کے اظہار ہمدردي کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ لبنان ميں کي جانے والي حاليہ دہشتگردانہ کارروائي کي وجہ سے مشکلات تو پيدا ہوئي ہيں ليکن حکومت لبنان کے تمام گروہوں کي مدد سے ملک ميں امن قائم کرنے ميں ضرور کامياب ہوگي۔...../169
4 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362337
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے لبنان کے صدر ميشل سليمان کے ساتھ ٹيلي فوني گفتگو کے دوران لبنان ميں ہونے والي دہشت گردانہ واقعے کي بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس بات کي طرف اشارہ کيا ہے کہ ايسي مذموم اقدامات سے دشمنوں کا مقصد لبناني قوم کي سلامتي اور وحدت کو نشانہ بنانا ہے-