ابنا: سوئيزرلينڈ کے بينک ملازمين کو اس بات کو لے کر سخت تشويش لاحق ہے کہ اس ملک کا سب سے بڑا بينک يو بي ايس اپنے بجٹ کو متعدل بنانے کے لئے پندرہ ہزار ملازمين کو فارغ کررہا ہے –
خبروں کے مطابق يوبي ايس نے اپنے مالي خسارے کا جبران کرنے کےلئے اتني بڑي تعداد ميں ملازمين کو فارغ کرنے کا جو فيصلہ کيا ہے وہ پورے سوئزر لينڈ کے بينکوں کے ملازمين کي تعداد کا ايک چوتھائي حصہ ہے –
کرڈيٹ سوئيس نامي کمپني نے بھي جو يوبي ايس کي بڑي حريف کمپني ماني جاتي ہے اعلان کيا ہے کہ اپنے مالي بجٹ کے خسارے کو پر کرنے کے لئے جلد ہي اپنے کچھ ملازمين کو فارغ کرنےوالي ہے –
کريڈٹ سوئيس اپنے بجٹ ميں ايک ارب ستر ملين ڈالر کم کرنے کا ارادہ رکھتي ہے - بينکنگ سسٹم ميں روز افزوں اضافہ صرف سوئزر لينڈ کے ہي بينک سے مخصوص نہيں ہے بلکہ ديگر يورپي ملکوں ميں بھي صورتحال انتہائي بحراني ہے برطانوي بينک اسکاٹ لينڈ رائل بينک آر بي ايس نے بھي اعلان کيا ہے کہ سن دوہزار بارہ کي تيسري سہ ماہي ميں اسے ايک ارب دوسو ساٹھ پونڈ کا نقصان ہوا ہے - آر بي ايس کا اسي ّ فيصد حصہ جسے دوہزار آٹھ کے کريڈٹ بحران سے بري طرح جھٹکا لگا تھا برطانوي حکومت کے اختيار ميں ہے - دوہزار آٹھ ميں ليمن برادرز امريکي بينک کے ديواليہ ہوجانے کے بعد يورپ کے بينکنگ سسٹم ميں زبردست بحران پيدا ہوگيا ہے –
اقتصادي ماہرين کا کہنا ہے کہ امريکا اور يورپ ميں ہاؤسنگ کے شعبے ميں بحران جو اسي بينک سے وابستہ تھے اسي بحران کا نتيجہ ہيں –
اسکاٹ لينڈ رائل بينک نے اعلان کيا ہے کہ ممکن ہے کہ انٹر بينکنگ نظام ميں سود کي شرح ميں کمي زيادتي کرنے کے معاملے ميں اس پر جرمانہ عائد کيا جائے - يہ رپورٹيں ايک ايسے وقت ميں آرہي ہيں جب مغربي دنيا کے نو بڑے بينکوں کو شرح سود کے تعلق سے بدعنواني ميں ملوث ہونے کے الزام کي تحقيقات کا سامنا ہے -
نيويارک کے اٹارني جنرل، اريک اشنائيڈر مين اور کينٹي کٹ کے اٹارني جنرل جارج چپسن نے بينکوں کے درميان لين دين ميں شرح سود ميں کمي زيادتي کرنے ميں ملوث ہونے کے الزام کي تحقيق کے لئے دنيا کے نو بڑے بينکوں، بينک آ ف امريکا، ٹوکيو بينک متسوبشي يو ايف جي ، سوئيس کريڈٹ بينک ، لوئڈز گروپ آف بينکس ، رابو بينک ، رائل کنيڈا بينک، فرانس کے سوسيتے جنرل بينک ، نورنچوکين بينک اور ويسٹ ايل بي بينک کے نام نوٹس جاري کئے ہيں- اس کے علاوہ اس سلسلے ميں ڈوئچے بينک، سٹي بينک، جے پي مورگن بينک، رائل بينک اسکاٹ لينڈ ، بارکلز بينک، ايچ ايس بي بينک اور يوبي ايس بينک سے تحقيقات ہوچکي ہيں.
.......
/169