آیت اللہ العظمی سیدشہاب الدین حسینی مرعشی نجفی ۲۰ صفر ۱۳۱۸ھ کو نجف اشرف کے مقدس شہر میں ایک علمی و دینی خاندان میں متولد ہوئے اور وہیں علم حاصل کیا اور تربیت پائی۔ انھوں نے عراق کے مقدس شہروں میں اسلامی علوم حاصل کئے۔ آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی نے ۱۳۴۲ ھ میں ایران کا سفر کیا اور تہران میں ایک سال قیام کرکے قم پہنچے اور آیت اللہ العظمی حائری کے درس میں شریک ہوئے۔ آیت اللہ العظمی حائری کے درس میں شرکت کے وقت بھی ان کا شمار حوزہ جدید قم کے فقیہ اور علوم فقہ و اصول و رجال کے بزرگ اساتذہ میں ہوتا تھا۔ آیت اللہ العظمی مرعشی حضرت آیت اللہ بروجردی کی وفات کے بعد مراجع بزرگ و صاحب فتویٰ مراجع تقلید میں شمار ہونے لگے۔مرحوم آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی کی ثقافتی خدمات میں وہ عظیم کتب خانہ ہے جو انھوں نے قم میں بنایا جس میں ہزاروں مطبوعہ و قلمی کتب کے نسخے محفوظ ہیں او ر اس کتب خانے کا شمار اسلامی ممالک کے عظیم کتب خانوں میں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110