3 نومبر 2012 - 20:30

پاکستان میں محرمالحرام کے موقع پر امن امان کی برقراری اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کۓ جارہے ھیں۔

ابنا: پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی سربراہی میں امن کانفرنس ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار 308 پولیس افسر اور اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے۔ ان میں پولیس فورس کے 78 ہزار 930، ایلیٹ فورس کے 8 ہزار 780، پولیس قومی رضا کار 17 ہزار 808 اور اسپیشل پولیس کے 12 ہزار 790 اہلکار شامل ہوں گے جبکہ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب محمدحبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران آرمی کے 69 اور رینجرز کے 35 دستے اسٹینڈ بائی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 929 علماء کے صوبے میں داخلے پر پابندی کی سفارش کی اور کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔جبکہ صوبہ بلوچستان میں شعیہ کانفرنس نے صوبے کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے اور شعیہ مسامانوں کو تحفظ فراھم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔.....

/169