1 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی سامراجی طاقتوں سے مقابلے کے قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگيا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی سامراجی طاقتوں سے مقابلے کے قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگيا ہے۔ 13 آبان سن 1358 ہجری شمسی میں ایرانی طلباء نے تہران میں امریکہ کے جاسوسی اڈے ( امریکی سفارتخانہ ) پر قبضہ کرکے امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑ دیا تھا ہر سال یہ دن تہران میں امریکہ کے سابق سفارتخانہ کے سامنے، سامراجی طقاتوں سے مقابلے کے قومی دن اور یوم طلباء کے نام سے منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں ایرانی طلباء اس دن عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔ آج پورے ایران میں امریکہ مردہ باد کے نعروں سےریلیوں کا آغازہوا، ایرانی یونیورسٹیوں کے طلباء نے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف امریکی سازشوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ اور خطے میں اس کے حامی ڈکٹیٹروں کی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہیں ۔ امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے خلاف تہران میں ہونے والے مظاہرے میں رضاکار فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد رضا نقدی خطاب کریں گے۔ .....

/169