31 اکتوبر 2012 - 20:30

ستمبر کے مہینے میں ہندوستان کیلئے ایران کے تیل کی برآمدات میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ابنا: پریس ٹی وی نے آج اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے تیل کے بائیکاٹ کے باوجود ستمبر کے مہینے میں ہندوستان کیلئے ایران کے تیل کی برآمدات میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس مہینے میں ایران نے ہندوستان کو یومیہ تین لاکھہ بیرل خام تیل برآمد کیا ہے ۔ ہندوستان کیلئے ایران کے تیل کی برآمدات میں یہ اضافہ، ہندوستان کی منگلور کی آئل ریفائنری کی جانب سے دو مہینے کے بعد تیل کی دوبارہ خریداری کے آغاز کے بعد، ہوا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ ۔ اسرائیل اور یورپی یونین، ایران کی جوہری سرگرمیاں، غیر پرامن ہونے کا بہانہ بناکر عائد کی جانے والی پابندیوں کے ‍ذریعے مختلف شعبوں منجملہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت روکنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایرانی حکام نے بارہا تاکید کے ساتھہ اعلان کیا ہے کہ تہران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے اور ایران اپنی قوم کے جوہری حقوق سے ہرگز چشم پوشی نہیں کریگا ۔

.....

/169