ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف شہروں ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح گروہوں نے جنگ بندي کي خلاف ورزي کرتے ہوئے شام کے فوجيوں اور عام شہريوں پر حملے کئے ہيں –اس رپورٹ کے مطابق دير الزور ميں مسلح دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہونے والي لڑائي ميں کئي دہشتگرد مارے گئے جن ميں القاعدہ کا ايک کمانڈر ابو البرا الشيحلاوي بھي شامل ہے –اسي طرح الرشديہ نامي علاقے ميں بھي ابو مصعب نامي ايک غير ملکي دہشتگرد فوج سے مقابلے ميں مارا گيا –اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حلب ميں بھي ايک فوجي دستے پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کے بعد جھڑپ ميں نور الدين نامي ايک دہشتگرد ہلاک ہوا جس کا تعلق افغانستان سے بتايا گيا ہے –قابل ذکر ہے کہ شام ميں حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي کي اپيل پر عيد الضحي کے ايام کي مناسبت سے جنگ بندي کا اعلان کررکھا ہے ليکن مغرب کے حمايت يافتہ مسلح گروہوں کي جانب سے جنگ بندي کي مسلسل خلاف ورزي ہورہي ہے -...../169
29 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360729
شام ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں کي جانب سے جنگ بندي کي خلاف ورزي کا سلسلہ جاري ہے -