ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اسرائيل پر پرواز کرنے والے حزب اللہ کے ڈرون طیارے سےپیشرفتہ طیارے موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کے جس ڈرون طیارے نے مقبوضہ فلسطین پر پرواز کرکے دشمن کی آنکھوں کو خیرہ کردیا تھا اس سے کہیں زیادہ پیشرفتہ ڈرون طیارے ایران کے پاس موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی کے ڈرون طیارے موجود ہیں جبکہ حزب اللہ کا ڈرون طیارہ معمولی ٹیکنالوجی پر مبنی طیارہ تھا جس نے اسرائيل کی دفاعی سپر کو عبور کرلیا اور کئي گھنٹوں تک مقبوضہ علاقوں میں پرواز کرتا رہا اور اسرائیلی حکام کی آنکھیں اس کا نظارہ کرتے ہوئے خيرہ ہوگئیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حزب اللہ کے ایوب نامی ڈرون طیارے نے اسرائیل پر پرواز کرکے اسرائيل کی غاصب اور جعلی حکومت کی طاقت کا طلسم ایک بار پھر توڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض امریکہ نواز عرب ممالک کے حکمراں علاقہ میں اسرائيل کا سہارا بنے ہوئے ہیں اگر بعض عرب حکمرانوں کی اسرائيل کو حمایت نہ ہو تو بیت مقدس کب کا آزاد ہوچکا ہوتا۔ عرب حکمراں اسلام کے لباس میں اسلام اور مسلمانوں کو گزند اور نقصان پہنچا رہے ہیں۔......./169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360356
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اسرائيل پر پرواز کرنے والے حزب اللہ کے ڈرون طیارے سے پیشرفتہ طیارے موجود ہیں۔