ابنا: دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مزید چار مرکزی وزیروں نے استعفی دے دیا۔وزیر اطلاعات و نشریات امبیکا سونی ، وزیر سماجی انصاف مکل واسنک ، وزیر سیاحت سبودھ کانت سہائے اور وزیر قبائلی امور مہادیو کھنڈیلا نے آج اپنے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی مرکزی کابنیہ میں کل رد و بدل ہونے والا ہے جس کے پیش نظرکچھ وزیر مستعفی ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے گزشتہ روز ہی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اپنا استعفی پیش کر دیا تھا۔کابینہ میں رد و بدل سے تقریبا" ایک درجن وزیروں کے متاثر ہونے کا امکان بتایا جاتا ہے۔...../169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360337
ہندوستان میں مزید چار مرکزی وزرا نے استعفی دے دیا ہے۔