27 اکتوبر 2012 - 20:30

سعودی حکومت سعودی عرب کے مذہبی شہروں کے باقی ماندہ اسلامی آثار کو تباہ کررہی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودیوں نے حالیہ مہینوں میں مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں باقی ماندہ اسلامی آثار پر بلڈوزر چلا کر ان کو تباہ کردیا ہے۔سعودیوں نے یہ کام اسلامی آثار کو فرسودہ قراردے کر اور تعمیر نو کے بہانے انجام دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت دنیا کی قدیم ترین مساجد میں شامل تین مسجدوں کو ، دنیا کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کے بہانے ، عنقریب منہدم کرنے والی ہے۔مسجدالنبی کو بھی ، جہاں رسول اکرم (ص) کا روضۂ مبارک ہے، منہدم کرنے کی کارروائي آئندہ ماہ کے آخر میں شروع کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنگ خندق کی یاد میں تعمیر کی گئيں سات مساجد میں سے اب صرف دو مسجدیں ہی باقی بچي ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات کو باقی رکھتے ہوئے بھی ان مقامات میں توسیع کی جاسکتی ہے لیکن سعودی حکام ان تمام مقامات کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔......./169