27 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں عید کے دن ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوۓ شھید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ھمدردی کا اظہار کیا

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے کہا کہ  افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے شہر میمنہ کی عیدگاہ میں نمازعید کے موقع پر ہونے والا حملہ غیر انسانی اور غیر مذھبی اقدام ہے جو قابل مذمت ہے۔درایں اثناءافغانستان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نےآج ایک بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مساجد بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بنیاد پران محفوظ مقامات میں شامل ہیں کہ جن پر حملہ ممنوع ہےواضح رہے کہ افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے شہر میمنہ کی عیدگاہ میں  نمازعید کے بعد  پولس کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 45 افرادشھید اور 52 ديگر زخمی ہوگئے....../169