ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں نے نجی اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ پاکستان کےسرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے میاں منڈی میں شدت پسندوں نجی اسکول کے باہر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کے کمرے تباہ ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 107 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر طالبان شدت پسندوں نے 500 سے زائد اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔...../169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360315
پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں نے نجی اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔