ابنا: پاکستان کی حکومت بقر عید کے دن ممکنہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لۓ موبائل فون سروس بند کرنے پر غور کررہی ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لۓ حفاظتی انتظامات سخت کردیۓ ہیں اور صوبائي حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کریں تاکہ کوئي ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
ادھر پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر موبائل فون سروس بند کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس بند کرنا دہشت گردی کنٹرول کرنے کا ذریعہ نہیں۔لاہور سے جاری بیان میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی تجویز پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنا شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے.
.....
/169