25 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکہ میں ہندوستان کے سفارت خانے نے ایک امریکی کمپنی کے ڈائریکٹروں کو ویزا دینے کی واشنگٹن کی درخواست کو مسترد کردیا ۔

ابنا: بی ایل ایس کمپنی کے ڈائریکٹروں کو مالی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر ہندوستان کا ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا ہے ۔ اس کمپنی کے یہ ڈائریکٹرز،ہندوستان کی ایک کمپنی کے ساتھہ سمجھوتہ طے کرنے کیلئے نئی دہلی جانا چاہتے تھے ۔ ہندوستان کے ن‍ئے قوانین کے مطابق خلاف ورزیوں کا ماضی رکھنے والی کمپنیوں کو ہندوستان میں کوئی سمجھوتہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی بی ایل ایس کمپنی پر ستمبر میں ایک معاملے میں 70 لاکھہ ڈالر کی رشوت پیش کرنے کا الزام ہے ۔...../169