24 اکتوبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے عاشق حسین نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے مُسلح دہشتگردوں نے 40 سالہ عاشق حسین ولد میر محمد کو کراچی کے علاقے جیکسن مارکیٹ نزد ناگینہ سینٹر پر اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔شہید ہونے والے خومر یارکورٹ گلگت کے رہائشی ہیں جو کراچی میں جناح اسپتال میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ شہید ہونے والے عاشق حسین ولد میر محمد جو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کےمطابق شہید کو اسپتال سے انچولی امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔...../169