ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے آج دمشق میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملاقات میں اس ملک کے بحران کے حل کے لئے ہرقسم کی مخلصانہ کوشش کے حوالے سے شام کی حکومت کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ک ہرقسم کا ابتکار عمل حتمی طور پر دہشتگردی کے روکے جانے پر مبنی ہونا چائیے ۔ شام کے صدر بشار اسد نے وضاحت کی کہ وہ ممالک جو شام میں دہشتگردوں کو مسلح کررہے ہیں اپنے اس اقدام کو فوری طورپر روکیں ۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے بھی اس ملاقات میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اتوار سے لیکر عید قربان تک مسلحانہ کاروائیوں کو بند کردیں ۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نےاسی طرح کہا کہ شام میں متحارب مسلح گروہوں کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے بھی یہ درخواست کی گئی ہے جنہوں نے اس بات کا مثبت جواب دیا ہے ۔...../169
21 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 358744
شام کے صدر نے اس ملک کے بحران کے حل کے لئے ہرقسم کی مخلصانہ کوشش کے حوالے سے شام کی حکومت کی حمایت پر تاکید کی ہے ۔