اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سیاستدان خالد الرواس نے اتوار کے روز ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست لبنان میں فتنہ انگیزی اور عدم استحکام کے درپے ہے اور وہ مزاحمت تحریک سے اپنی ناکامیوں اور مقبوضہ سرزمینوں میں حزب اللہ کے حالیہ ڈرون مشن کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔ جبکہ سنہ 2000 اور سنہ 2006 میں بھی اس ریاست کو حزب اللہ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا: 14 مارچ دھڑے کی طرف سے نجیب میقاتی حکومت کے استعفے کا مطالبہ اور دہشت گردی کی اس کاروائی کی ذمہ داری حکومت پر ڈالنے کی کوشش کا کوئی جواز نہيں ہے اور اتوار کے بلوؤں سے معلوم ہوتا ہے کہ 14 مارچ دھڑا ہر قیمت پر اقتدار میں لوٹنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا: حکومت کے استعفے سے کوئی بھی مسئلہ حل نہيں ہوگا کیونکہ نجیب میقاتی کے حالیہ موقف شام کے بحران اور صہیونی ریاست کی طرف سے ممکنہ انتقامی کاروائیوں کے پیش نظر حفظ ما تقدم کے خاطر تھا تا کہ ناخوشگوار واقعات کا سد باب کیا جاسکے۔
.....
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
لبنان پر بھی مغرب و اسرائیل نواز دہشت گردوں کا حملہ/ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوششیں ناکام